اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو خسرہ سے بچاﺅ کی قومی مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا آغاز صدر مملکت نے پولی کلینک میں کیا۔ خسرہ سے بچاﺅ کی ملک گیر مہم 15 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ ویکسینیش تمام …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پولی کلینک میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو خسرہ سے بچاﺅ کی قومی مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا آغاز صدر مملکت نے پولی کلینک میں کیا۔ خسرہ سے بچاﺅ کی ملک گیر مہم 15 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔ ویکسینیش تمام بچوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسینیش بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی اور اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔








