صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر سندھ کو بالخصوص کراچی میں حالیہ بارشوں سے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ کو بالخصوص کراچی میں حالیہ بارشوں سے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی مجموعی صورتحال …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ کو بالخصوص کراچی میں حالیہ بارشوں سے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی مجموعی صورتحال خصوصاً کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر سندھ نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ صدر نے گورنر سندھ کو ان مسائل کے فوری حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر صدر کو آگاہ کیا۔