اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے سیاسی، معاشی اور معاشرتی عوامل کا گہرا مطالعہ ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے علمی اور تہذیبی سطح پر تحریک چلانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی سطح پر علمی و ادبی ماحول کی ترویج کی جاسکے۔ صدر مملکت نے یہ بات قومی کتاب میلے کا افتتاح کرنے کے …
صدر مملکت کا اسلام آباد میں قومی کتاب میلے کا افتتاح کرنے کے بعد خصوصی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے سیاسی، معاشی اور معاشرتی عوامل کا گہرا مطالعہ ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے لیے علمی اور تہذیبی سطح پر تحریک چلانے کی ضرورت ہے تاکہ قومی سطح پر علمی و ادبی ماحول کی ترویج کی جاسکے۔ صدر مملکت نے یہ بات قومی کتاب میلے کا افتتاح کرنے کے بعد ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کتاب پرچم بھی لہرایا۔ مقامی اسکولوں کے طلبہ نے کتاب کا قومی نغمہ کتابوں کی دنیا سلامت رہے پیش کیا۔ اس موقع پر کتاب پریڈ بھی ہوئی جس کے شرکا نے صدر مملکت کو سلامی دی۔صدر مملکت نے کتاب میلے کا افتتاح کرنے کے بعدمختلف سٹالز پر گئے اور مختلف موضوعات کی کتابوں میں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔









