صدر مملکت کا جنوبی ایشیا میں صحت و صفائی کے موضوع پر کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب

اسلام آباد ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطہ کے ممالک کے مسائل ایک جیسے ہیں، اس لئے باہمی مشورہ اور تعاون پر مبنی جامع مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جا سکتا ہے، جنوبی ایشیائی ممالک اختلافات پر قابو پا کر آگے نہ بڑھے تو آئندہ نسلیں خمیازہ بھگتیں گی، خطہ میں صحت و صفائی کی سہولتیں ہر ایک فرد …

اسلام آباد ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطہ کے ممالک کے مسائل ایک جیسے ہیں، اس لئے باہمی مشورہ اور تعاون پر مبنی جامع مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے درپیش چیلنجوں پر قابو پایا جا سکتا ہے، جنوبی ایشیائی ممالک اختلافات پر قابو پا کر آگے نہ بڑھے تو آئندہ نسلیں خمیازہ بھگتیں گی، خطہ میں صحت و صفائی کی سہولتیں ہر ایک فرد تک پہنچانے کی منصوبہ بندی کے لیے کانفرنس کا اہتمام قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو جنوبی ایشیا میں صحت و صفائی کے موضوع پر کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ عہد ایشیا سے منسوب ہے جبکہ جنوبی ایشیا اس خطہ ارض کا دھڑکتا ہوا دل ہے۔ پوری دنیا اس کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہے کیونکہ اقتصادی راہداری نے مختلف خطوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے علاقائی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے عہد کی بنیاد رکھ دی ہے۔

مزید خبریں