صدر مملکت کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین کا اسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) صدر مملکت کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کےلئے جھوٹ اور منافقت کے خاتمہ کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں بھلائی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل سکول کی …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) صدر مملکت کی اہلیہ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل کو اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے اور ان کی کردار سازی کےلئے جھوٹ اور منافقت کے خاتمہ کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں بھلائی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل سکول کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے رمضان المبارک کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک تربیت کا مہینہ ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی اور معاملات کو اﷲ تعالیٰ کی رضا کے ساتھ جوڑ دے، اس مقصد کے حصول کےلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگی کو حضور اکرم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ڈھال لیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات کی روشنی میں انسان اگر خود کو تین بنیادی اصولوں کے تابع کر لے تو مقصد کے حصول میں آسانی ہو جاتی ہے۔ پہلااصول نماز ہے، نماز کی ادائیگی میں دو امور ہمیشہ مدنظر رکھنے چاہئیں، اوّل یہ کہ ان اعمال کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے جنہیں فرائض، سنت اور مستحب قرار دیا گیا ہے۔ اس کا دوسرا اور اہم ترین پہلو ہمارے دل کی کیفیات سے ہے۔ اسلام کی عبادات، خاص طور پر نمازحضوری کی کیفیت پیدا کرتی ہے۔

Leave a Reply