صدر مملکت کی ایس ایس یو کمانڈوکو عالمی مارشل آرٹس چیمپئن بننے پر مبارکباد

کراچی ۔ 24 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس کے کمانڈو خان سعید آفریدی کو بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن بننے پر ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ پیر کو ایس ایس یو کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے ایوان صدر کراچی میں ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی سے ملاقات کی جس نے دوسرے عالمی …

کراچی ۔ 24 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس کے کمانڈو خان سعید آفریدی کو بین الاقوامی مارشل آرٹس چیمپئن بننے پر ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ پیر کو ایس ایس یو کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے ایوان صدر کراچی میں ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی سے ملاقات کی جس نے دوسرے عالمی مارشل آرٹس اور تھائی فیسٹیول مےں انڈونیشےاءکے کھلاڑی کو شکست دے کر عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

Leave a Reply