صدر مملکت کی عراق کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر علی الرحمن اور ہالینڈ کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر شجاعت علی راٹھور سے الگ الگ ملاقات میں بات چیت

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عراق اور ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات عراق کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر علی الرحمن اور ہالینڈ کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عراق اور ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات عراق کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر علی الرحمن اور ہالینڈ کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر شجاعت علی راٹھور سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت نے کہا کہ عراق کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے اور انہیں ایک دوسرے کو مزید سمجھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ تجارت ، تعلیم اور ثقافت سمیت بہت سے دیگر شعبوں میں تعاون کا متمنی ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ اسلامی تاریخ میں عراق اور بغداد کی اہمیت غیر معمولی ہے کیونکہ مدینہ منورہ کے بعد بغداد پہلا شہر تھا جہاں مسلمان تعلیم کے لئے رخ کیا کرتے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے انتہائی محنت سے کام کر رہا ہے جس میں اسے تاریخی کامیابیاں ہوئی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عراق تاریخ اور عقیدے کے انتہائی گہرے رشتوں میں منسلک ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں گہرائی پیدا کرتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت دینے کے لئے تجارتی وفود کے تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply