اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کےلئے مالی امداد کی منظوری دےدی ہے۔ پیر کو وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کا اجلاس صدر مملکت کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہوا جس میں وزارتِ خزانہ، کابینہ ڈویژن ، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری وزارت صحت اور کمیٹی کے …
صدر ممنون حسین نے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے فنکاروں کےلئے مالی امداد کی منظوری دےدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کےلئے مالی امداد کی منظوری دےدی ہے۔ پیر کو وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کا اجلاس صدر مملکت کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہوا جس میں وزارتِ خزانہ، کابینہ ڈویژن ، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری وزارت صحت اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مدد کےلئے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لے کر ضرورت مند فنکاروں کی مالی امداد کی منظوری دی گئی۔








