صدر ممنون حسین نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ءکا اجراءکر دیا

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ءکا اجراءکر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جمعرات کو وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق صدر نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 1960ءمیں ترمیم کے حوالے سے یہ آرڈیننس جاری کیا۔ اس آرڈیننس میں 1960ءکے آرڈیننس کی شق 6 کی ذیلی دفعات 2، 3، 6 میں …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری(اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ءکا اجراءکر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جمعرات کو وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق صدر نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 1960ءمیں ترمیم کے حوالے سے یہ آرڈیننس جاری کیا۔ اس آرڈیننس میں 1960ءکے آرڈیننس کی شق 6 کی ذیلی دفعات 2، 3، 6 میں ترمیم کی گئی ہے جبکہ 1960ءکے آرڈیننس کی شق 8 کی دفعہ (ایف) حذف کر دی گئی ہے۔