صدر ممنون حسین کی پولینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کوپولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا نے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پولینڈ کے سرمایہ کار زراعت، فوڈ پراسیسنگ، کوئلہ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایوان صدر میں پولینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے صنعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستان کوپولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا نے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پولینڈ کے سرمایہ کار زراعت، فوڈ پراسیسنگ، کوئلہ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں ایوان صدر میں پولینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نامزد سفیر کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو یورپ میں ایک انتہائی اہم ملک تصور کرتاہے اور دونوں ممالک کو سیاسی، معاشی اور دفاعی شعبہ میں اعلیٰ سطحی بات چیت کرنی چاہئے۔

Leave a Reply