صدر ٹرمپ کی طرف سے دعوت پر ملاقات ہو سکتی ہے، صدر اردوان

استنبول۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مذاکرات کی دعوت موصول ہونے پر وہ ملاقات کر سکتے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول سے اقوام متحدہ کے 73 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے مستقبل کے …

استنبول۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مذاکرات کی دعوت موصول ہونے پر وہ ملاقات کر سکتے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول سے اقوام متحدہ کے 73 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے مستقبل کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بعض اتحادیوں کی حمایت سے پھلنے پھولنے والی دہشت گرد تنظیم ” پی کے کے ،پی وائے ڈی اور وائے پی جی “ ہیں۔