صدر ڈاکٹر عارف حسین علوی کی فخر الدین جی ابراہیم کی رہائش گاہ آمد ، اہلخانہ سے تعزیت کی

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی ہفتہ کو معروف جج مرحوم فخر الدین جی ابراہیم کی رہائش گاہ گئے اور انکے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔صدر مملکت نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی ہفتہ کو معروف جج مرحوم فخر الدین جی ابراہیم کی رہائش گاہ گئے اور انکے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔صدر مملکت نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی موت کو قومی نقصان قرار دیا۔