صدر ڈاکٹر عارف علوی کی خرلاچی میں افغانستان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےخرلاچی میں افغانستان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر نے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجا ت اور ان کے لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین کیا