صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو امریکی انٹلیجنس کے انسپکٹر جنرل کو برطرف کر دیا

واشنگٹن ۔ 4 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کانگریس کو مطلع کیا کہ وہ امریکی انٹلیجنس کے انسپکٹر جنرل کو برطرف کررہے ہیں جوکہ گذشتہ سال صدر کے مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے میں ملوث تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے 30 دن میں امریکی انٹلیجنس برادری کے انسپکٹر جنرل مائیکل اٹکنسن کو ہٹانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ …

واشنگٹن ۔ 4 اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کانگریس کو مطلع کیا کہ وہ امریکی انٹلیجنس کے انسپکٹر جنرل کو برطرف کررہے ہیں جوکہ گذشتہ سال صدر کے مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے میں ملوث تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے 30 دن میں امریکی انٹلیجنس برادری کے انسپکٹر جنرل مائیکل اٹکنسن کو ہٹانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مجھے انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے تقرریوں پر پورا پورا اعتماد حاصل ہو ، لیکن اس انسپکٹر جنرل کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔امریکہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسٹر تھامس مونہیم ، جو کیریئر انٹلیجنس پروفیشنل ہیں ، اس وقت کے لئے ایکٹنگ انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ واضع رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام پر تنقیدکرتے ہوئے ڈیموکریٹ پارٹی کے سینیٹر مارک وارنر نے کہاکہ کسی قومی ہنگامی صورتحال کے باوجود صدر ایک اور انٹیلیجنس اہلکار کوبرطرف کرکے انٹیلی جنس برادری کی سالمیت کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید خبریں