صرافہ مارکیٹوںمیں سوناسستاہوگیا

کراچی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سوناسستاہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1253ڈالرہوگئی ۔جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی …

کراچی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سوناسستاہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1253ڈالرہوگئی ۔جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار950روپے سے کم ہو کر50ہزار900روپے پرآگئی اسی43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار628روپے پرہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پربرقراررہی ۔

Leave a Reply