اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ قابل عمل نہیں۔ جمعرات کو یہاں اقتصادی جائزہ 2017-18ءپیش کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ صرف تین ماہ کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کیا یا ٹیکس میں کمی لائی جائے …
صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ قابل عمل نہیں،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صرف تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ قابل عمل نہیں۔ جمعرات کو یہاں اقتصادی جائزہ 2017-18ءپیش کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ صرف تین ماہ کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کیا یا ٹیکس میں کمی لائی جائے اور دیگر مالیاتی اقدامات تجویز کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تو پورے سال کے اعداد و شمار کا تخمینہ ہوتا ہے اور آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا منتخب حکومت کی ذمہ داری ہے۔








