فیصل آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ایوان صنعت و تجارت فیصل آبادکے صدرعاطف منیر شیخ نے کہا کہ صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ و ہنر مند افرادی قوت ناگزیر ہے جس کیلئے انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان قابل عمل روابط کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو افرادی قوت کی دولت سے نوازا ہے …
صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ و ہنر مند افرادی قوت ناگزیر ہے،عاطف منیر شیخ

مزید خبریں
فیصل آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ایوان صنعت و تجارت فیصل آبادکے صدرعاطف منیر شیخ نے کہا کہ صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ و ہنر مند افرادی قوت ناگزیر ہے جس کیلئے انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان قابل عمل روابط کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو افرادی قوت کی دولت سے نوازا ہے اور پیداواری عمر کے نوجوانوں کا حصہ ہماری کل آبادی میں 45 فیصد ہے جن میں سے ایک بڑی تعداد بیرون ممالک کام کر اور ملک کو سالانہ اربوں روپے کی ترسیلات زر بھجوا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سو سے زائد ریسرچ انسٹیٹیوٹس قائم ہیں جبکہ ملک کی یونیورسٹیوں سے ہر سال تقریباً ایک لاکھ گریجویٹ فارغ التحصیل ہو رہے ہیں مگر صنعتوں میں ان کا عملی کردار نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل طلباکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افراد تیار کرنے ہوں گے تاکہ مصنوعات کے معیار کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔








