صوابی ‘ سی پیک میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز نہیں کیاگیا ۔ احسن اقبال

پشاور۔11جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ سی پیک منصوبے میںکسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ اصلی مغربی روٹ بحال ہے ،مغربی روٹ کےلئے جو منصوبہ بندی کی گئی ہے اس میں کے پی کے کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا گیا۔ دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی انڈسٹریل زونز قائم …

پشاور۔11جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ سی پیک منصوبے میںکسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ اصلی مغربی روٹ بحال ہے ،مغربی روٹ کےلئے جو منصوبہ بندی کی گئی ہے اس میں کے پی کے کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا گیا۔ دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی انڈسٹریل زونز قائم ہونے کے علاوہ یہاں سرکلر ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی آف صوابی میںمختلف بلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ا نہوں نے ایم این اے عاقب اللہ کے ہمراہ ایڈ منسٹریشن ،ایگزا مینشن ، لیبارٹریز اور دیگر بلاکس کا افتتاح کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ گذشتہ ماہ چین میں سی پیک کے حوالے سے جو اجلاس ہو ا تھا اس میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے بھی شرکت کی اس اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں کے تحفظات دور کر لئے گئے تاہم اگر اس کے باوجود بھی کسی کے تحفظات ہوں تو ہم اس کو اس حوالے سے مطمئن کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اگر یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو آنے والے نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی۔

مزید خبریں

Leave a Reply