صوابی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 منشیات فروش گرفتار

پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاءالدین احمد کی وضع کردہ ہدایات پر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل ٹوپی شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی محمد نعیم خان اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف یکے بعد دیگرے کامیاب کارروائیاں کیں۔ پولیس …

پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاءالدین احمد کی وضع کردہ ہدایات پر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل ٹوپی شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی محمد نعیم خان اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف یکے بعد دیگرے کامیاب کارروائیاں کیں۔

پولیس کارروائیوں کے دوران منشیات فروش فصیح الرحمن ساکن بٹاکڑہ، نیاز علی، توقیر ناصر اور گلزار احمد ساکنان کوٹھا کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2002 گرام آئس اور ایک عدد پستول برآمد کرکے پولیس نے قبضہ لے کے مزیر تفتیش شروع کردی ہے ۔