صوابی کے دیہہ کلابٹ میں رقم کی واپسی کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا

صوابی کے دیہہ کلابٹ میں رقم کی واپسی کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق دیہہ کلابٹ میں عوامی کھلی کچہری کے دوران نوجوان کی اراضی کے بقایا 3 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی شکایت پر ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کا فوری نوٹس، چوکی انچارج فضل آباد کو میرٹ پر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):صوابی کے دیہہ کلابٹ میں رقم کی واپسی کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق دیہہ کلابٹ میں عوامی کھلی کچہری کے دوران نوجوان کی اراضی کے بقایا 3 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی شکایت پر ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کا فوری نوٹس، چوکی انچارج فضل آباد کو میرٹ پر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔دیہہ کلابٹ میں منعقدہ عوامی کھلی کچہری کے دوران ایک نوجوان ارشد ولد باجوڑے ساکن گلو ڈھیری نے ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کو درخواست دی کہ جاوید نامی شخص کے ذمے اس کی اراضی کے 3 لاکھ روپے بقایا ہیں، تاہم وہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

ڈی پی او صوابی نے موقع پر ہی چوکی انچارج فضل آباد سید فضل آمین باچا کو بذریعہ فون ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ کو اس کا حق دلایا جائے اور مسئلے کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر چوکی انچارج فضل آباد سید فضل آمین باچا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برخلاف جاوید ولد غلام حکیم ساکن ڈب کورونہ لاہور سے رابطے اور معاملے کے حل کے لیے کوششیں کیں۔

ابتدائی طور پر مذکورہ شخص دستیاب نہ تھا، تاہم بعدازاں چوکی فضل آباد میں فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کرلیا گیا۔جس کے تحت شکایت کنندہ ارشد کو ایک لاکھ روپے نقد ادا کیے گئے جبکہ بقایا 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے دو ماہ کی مدت کا تحریری معاہدہ طے پایا۔ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کا پیغام ہے کہ مظلوم عوام کو ان کا حق دلوانا اور عوامی مسائل کا شفاف انداز میں حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوامی شکایات پر فوری نوٹس لے کر میرٹ کے مطابق داد رسی یقینی بنائی جائے گی۔