کوئٹہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ تعلیم ہی معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہے،صوبائی حکومت کی یوتھ پالیسی کا مقصد بچیوں میں تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے تاکہ نئی نسل کو ایک روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کلی سردار کاریز کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور فٹسال …
صوبائی حکومت کی یوتھ پالیسی کا مقصد بچیوں میں تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ، نوابزادہ جمال رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ تعلیم ہی معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہے،صوبائی حکومت کی یوتھ پالیسی کا مقصد بچیوں میں تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے تاکہ نئی نسل کو ایک روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کلی سردار کاریز کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور فٹسال پراجیکٹ کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر علاقہ معززین اور پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے دورے کے دوران نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اسکول کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی یوتھ پالیسی کا مقصد بچیوں میں تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے تاکہ نئی نسل کو ایک روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
بعد ازاں انہوں نے سردار کاریز میں جاری فٹسال پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور امید ظاہر کی کہ ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں گے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی کے اس دورے کو عوامی حلقوں نے سراہا اور کہا کہ ان کے اقدامات سے علاقے میں تعلیمی و کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل میں بھی تیزی آئے گی۔








