صوبائی دارالحکومت میں فی کلو پھلوں و سبزیوں کے نرخ

لاہور06-فروری(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو پھلوں اور سبزیوں کے جاری کردہ نرخ اس طرح رہے۔ سیب کالا کلو (پہاڑی)131 تا141 روپے، سیب کالا کلو (میدانی)85 سے 88روپے،امرود 44سے 46،انار165سے205 روپے کلواور کیلا118سے123روپے فی درجن فروخت ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق آلو نیا کچا چھلکا 25 سے 29روپے فی کلو، پیاز42 سے 46 روپے اور ٹماٹر50 سے54 روپے فی کلو …

لاہور06-فروری(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو پھلوں اور سبزیوں کے جاری کردہ نرخ اس طرح رہے۔ سیب کالا کلو (پہاڑی)131 تا141 روپے، سیب کالا کلو (میدانی)85 سے 88روپے،امرود 44سے 46،انار165سے205 روپے کلواور کیلا118سے123روپے فی درجن فروخت ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق آلو نیا کچا چھلکا 25 سے 29روپے فی کلو، پیاز42 سے 46 روپے اور ٹماٹر50 سے54 روپے فی کلو فروخت ہوا، اسی طرح ادرک چائنہ 360سے 370روپے، پالک 26سے28، بینگن87 سے90، بھنڈی توری125 سے130،کریلا 125سے130، گھیا کدو81سے84، مٹر74 سے 77روپے، پھول گوبھی 33سے36، بند گوبھی 54سے 57، شلجم 26سے 28اور مولی11سے12روپے فی کلو رہی۔