صوبائی وزیرکھیل پنجاب کا35ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اعلان

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے 35ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے،126میڈلسٹ کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 35ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کی شاندارکارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔صوبائی وزیرکھیل پنجاب …

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے 35ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے،126میڈلسٹ کھلاڑیوں میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ اعلان جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 35ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کی شاندارکارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔صوبائی وزیرکھیل پنجاب نے کہا ہے کہ 37سال بعد پنجاب نے نیشنل گیمز میں شاندار فتح حاصل کی ہے، تمام صوبوں اور کئی بڑے اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ڈی جی سپورٹس خضرافضال چوہدری اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھی شاباش دیتا ہوں،سابق سیکرٹری مظفرخان سیال کا بھی بہترین پرفارمنس میں اہم کردار ہے۔

صوبائی وزیرکھیل نے کہا ہے کہ انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے کھلاڑیوں کو مزید انعامات دیئے جائیں گے، پنجاب کے تمام میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں جلد شاندار جشن کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ہم نے پنجاب کی سپورٹس کو ترقی دی ہے،پنجاب میں سپورٹس کے عالمی میعار کے کمپلیکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں جنوبی اور شمالی پنجاب کی سپورٹس سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری،وائس چیئرمین ملک سلیمان اور ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی ویگر نے شرکت کی ہے۔