صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کی تربت میں لیڈی کانسٹیبل کی شہادت کی مذمت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی شہادت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ہفتہ کو وزیر داخلہ بلوچستان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لیڈی پولیس اہلکار شکیلہ اور ان کے خاندان پر حملہ کھلی دہشت گردی اور سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور دہشت گردوں کو ہر صورت اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور ریاستی رٹ کے قیام کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ریاستی رٹ کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔








