صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی پشاور مدرسہ دھماکہ کی مذمت

پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پشاور مدرسہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے، جس میں بچوں کو ٹارگٹ کیا گیاہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اے پی ایس کے بعد یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے، عرصہ دراز سے پشاور میں امن قائم تھا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہنگامی …

پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پشاور مدرسہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے، جس میں بچوں کو ٹارگٹ کیا گیاہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اے پی ایس کے بعد یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے، عرصہ دراز سے پشاور میں امن قائم تھا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کارروائی سے ثابت ہوتا ہے پاکستان کیخلاف بڑی سازش کی گئی، پہلے بھی دہشت گردی کی وجہ سے سرمایہ کاری متاثر ہوئی، اب پاکستان میں سرمایہ کارواپس آ رہے ہیں‘ تو پاکستان دشمن عناصر یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو اورملک میں معاشی سرگرمیاں جاری رہیں، اس لیے وہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں ، اس قسم کی کارروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔