صوبہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ صوابی کے مختلف مقامات پر کھیلوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی سے صوبے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز صوابی میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ صوابی کے مختلف مقامات پر کھیلوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی سے صوبے میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز صوابی میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ہونے والے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا سمیت محکمہ کھیل صوابی سے تعلق رکھنے والے دیگر حکام بھی موجود تھے۔اسپیکر نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کو صوابی میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے کھیلوں کے میدان کی تعمیر و ترقی کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کے پی کے نے کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق لیز پر لی گئی 100 کنال اراضی پر کھیلوں کے 7 منصوبوں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سے اسپیکر کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی کے لیے صوبائی سطح پر تمام تر وسائل کو بروےکار لایا جائے گا ۔ انہوں نے اسپیکر کو صوابی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام پر ہونے والی پیش رفت متعلق بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ صوابی میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ بننے کے لیے کھیل کے میدانوں سمیت دیگر تفریحی مقامات پر بنیادی ڈھانچہ بھی تعمیر کیا جار ہا ہے۔

مزید خبریں