اقوام متحدہ ۔30دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صومالیہ کے مندوب ابو بکر عثمان نےارسال کردہ مکتوب میں اپنے ملک کے اس دوٹوک مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ صومالی لینڈ کو یک طرفہ طور پر تسلیم کیے جانے کے کسی بھی اقدام کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔انہوں نے اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری، اس کی علاقائی وحدت اور بین الاقوامی قانون کی …
صومالیہ نے سلامتی کونسل میں اسرائیلی اقدام کو اشتعال انگیز قرار دے دیا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔30دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صومالیہ کے مندوب ابو بکر عثمان نےارسال کردہ مکتوب میں اپنے ملک کے اس دوٹوک مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ صومالی لینڈ کو یک طرفہ طور پر تسلیم کیے جانے کے کسی بھی اقدام کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔انہوں نے اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری، اس کی علاقائی وحدت اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ابو بکر عثمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قدم علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور یہ قرن افریقہ، بحیرہ احمر اور پورے خطے کے استحکام کو متزلزل کر سکتا ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ صومالیہ کی وحدت یا اس کی سرزمین کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام یا اعلان کو مکمل طور پر مسترد کیا جائے۔ مندوبِ صومالیہ کے مطابق پائیدار امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جائے۔فلسطینی مسئلے پر بات کرتے ہوئے ابو بکر عثمان نے فلسطینیوں کو صومالی لینڈ منتقل کرنے سے متعلق کسی بھی قدم کو مسترد کیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف عالمی سطح پر یکساں مؤقف اپنانے کی بھی اپیل کی۔








