اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) صومالی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈ یئر جنرل محمد شیخ علی نے بدھ کو ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انکا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے …
صومالی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئرجنرل محمد شیخ علی کا ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) صومالی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈ یئر جنرل محمد شیخ علی نے بدھ کو ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انکا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ صومالی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی شاندار تاریخ کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدیدیت اور خود ا نحصاری کی کاوشوں کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے ما بین بہترین باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے صومالیہ کی فضائیہ کو فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی ۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود مثالی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔







