اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے آن لائن بائیک و ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن جاری ہے،سٹی ایپ کے ڈیش بورڈ پر 1200 سے زائد ڈرائیورز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بغیررجسٹریشن بائیکیا اور ان ڈرائیو کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بھی جاری ہے،26 بغیر رجسٹریشن کے بائیکیا اور گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں …
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے آن لائن بائیک و ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے آن لائن بائیک و ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن جاری ہے،سٹی ایپ کے ڈیش بورڈ پر 1200 سے زائد ڈرائیورز کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بغیررجسٹریشن بائیکیا اور ان ڈرائیو کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بھی جاری ہے،26 بغیر رجسٹریشن کے بائیکیا اور گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہےکہ شہری بغیر رجسٹریشن کے آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا سروس ہرگز استعمال نہ کریں،ڈرائیورز کے لیے کیو آر کوڈ کو گاڑی اور بائیک پر لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، شہری کیو آر کوڈ کو با آسانی سکین کرکے رجسٹریشن کا سٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں، رجسٹریشن کے لیے سٹی ایپ پر آسان ترین ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے۔







