ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 334افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں334ایمرجنسیز میں مجموعی طور334افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 325،شجاع آبادمیں چھ اور جلال پورپیروالامیں تین ایمرجینسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد86ہے،ملتان شہر میں 84اورشجاع آباد میں دوٹریفک حادثات پیش آئے۔

ملتان۔ 09 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں334ایمرجنسیز میں مجموعی طور334افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 325،شجاع آبادمیں چھ اور جلال پورپیروالامیں تین ایمرجینسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد86ہے،ملتان شہر میں 84اورشجاع آباد میں دوٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں181میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں178،شجاع آباد میں دو اورجلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی پیش آئی۔ایک آگ لگنے ،سات کرائم اور10 گرنے کے واقعات پیش آئے۔مجموعی طور پر334افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں325، شجاع آبادمیں چھ اورجلال پور پیر والامیں تین افرادکوریسکیوکیاگیا۔