چنیوٹ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ضلع چنیوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ سج گیا۔ڈپٹی کمشنر کرکٹ کپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے۔5 روزہ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر سے 16ٹیمیں شریک ہیں اورروزانہ شام سات بجے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کرکٹ گراونڈ چنیوٹ میں 5/5 اوورز پر مشتمل 6 میچز کھیلے جارہے ہیں جن میں پنجاب کے …
ضلع چنیوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ سج گیا

مزید خبریں
چنیوٹ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ضلع چنیوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ سج گیا۔ڈپٹی کمشنر کرکٹ کپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے۔5 روزہ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر سے 16ٹیمیں شریک ہیں اورروزانہ شام سات بجے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کرکٹ گراونڈ چنیوٹ میں 5/5 اوورز پر مشتمل 6 میچز کھیلے جارہے ہیں جن میں پنجاب کے نامور ٹیپ بال کے کھلاڑی شریک ہیں،جیتنے والی ٹیم کے لئے 2 لاکھ روپے کا بڑا انعام رکھا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بال کو ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔پہلا میچ چنیوٹ اور فیصل آباد کے مابین کھیلا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چنیوٹ میں اعلی پایہ کا کرکٹ گراؤنڈ موجود ہے اور یہ کرکٹ کپ شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نیرہ بازی کے مقابلوں کے علاوہ مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو خوش آمدید بھی کہا۔اس موقع پر کرکٹ دیکھنے چنیوٹ کے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے سٹیڈیم کا رخ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔








