ضمنی الیکشن برائے حلقہ پی پی 167 لاہور۔22 ، پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے خواہشمند اپنی درخواستیں 20 جنوری 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی الیکشن برائے حلقہ پی پی 167 لاہور۔22 میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں 20 جنوری 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی سہولت سرکاری ملازمین، آرمی افسران و جوانوں اور ان کے اہلِخانہ کے علاوہ نادرا کے معذوری کارڈ کے حامل معذور …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی الیکشن برائے حلقہ پی پی 167 لاہور۔22 میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں 20 جنوری 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی سہولت سرکاری ملازمین، آرمی افسران و جوانوں اور ان کے اہلِخانہ کے علاوہ نادرا کے معذوری کارڈ کے حامل معذور افراد کے لئے بھی دستیاب ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پوسٹل بیلٹ کی درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرانا ہوگی اور درخواست کا متعلقہ دفتر یا محکمہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔ پوسٹل بیلٹ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے تاہم پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے والے ووٹر پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔