ضمنی انتخابات میں زیادہ وکٹیں گرانے کی دوڑ میں مسلم لیگ( ن) سب سے آگے

پشاور۔14ستمبر (اے پی پی )عام انتخابات2013ءکے بعد ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے مابین ایک دوسرے کی وکٹیں گرانے کی دوڑ میں مسلم لیگ (ن) بازی لے گئی جس نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اور آزادامیدواروںکی سب سے زیادہ قومی اسمبلی کی چھ نشستیں جیت کر سب کو پیچھے چھوڑدیاپی ٹی آئی نے اپنی پانچ قومی حلقوں کی نشستیں گنوائیں تاہم پیپلزپارٹی کے برابردیگرجماعتوں کی تین تین نشستوں …

پشاور۔14ستمبر (اے پی پی )عام انتخابات2013ءکے بعد ضمنی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے مابین ایک دوسرے کی وکٹیں گرانے کی دوڑ میں مسلم لیگ (ن) بازی لے گئی جس نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اور آزادامیدواروںکی سب سے زیادہ قومی اسمبلی کی چھ نشستیں جیت کر سب کو پیچھے چھوڑدیاپی ٹی آئی نے اپنی پانچ قومی حلقوں کی نشستیں گنوائیں تاہم پیپلزپارٹی کے برابردیگرجماعتوں کی تین تین نشستوں پرکامیابی کے ساتھ دونوں جماعتیں وکٹیں اڑانے کی ریس میںدوسری پوزیشن پر رہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ عام انتخابات کے بعدمنتخب امیدواروں کی جانب سے دھاندلی،جعلی ڈگری رکھنے اوراستعفوںکے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی17نشستیں ایسی ہیں جہاں پرملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ضمنی انتخابات کے موقع پر کانٹنے دار مقابلے ہوئے ۔اس دوران مسلم لیگ (ن) نے تین پی ٹی آئی اورتین آزادامیدواروں کی نشستیں جیت کر سب پرسبقت حاصل کی، (ن) لیگ نے اپنی دونشستیں بھی گنوائیں تاہم عام انتخابات کے دوران جیتی ہوئی اپنی آٹھ نشستوں پر ضمنی انتخابات کے دوران اپنے تمام امیدواروں کو کامیاب کرایا۔ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ اپنی پانچ نشستیں گنوائیںجسے ہوم گراﺅنڈخیبرپختونخوامیں بھی شکست کاسامنارہا تاہم دوجے یوآئی اور ایک آزادرکن کی یعنی تین نشستیں جیتنے اور اپنی تین قومی اسمبلی کی نشستیں بچانے میں پی ٹی آئی کامیاب رہی اسی طرح پیپلزپارٹی نے اپنی کوئی نشست نہیں گنوائی مگر ن لیگ ،مسلم لیگ فنگشنل اورایک آزادرکن کی نشست پرپیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ عام انتخابات میں جیتی ہوئی اپنی دونشستیں ضمنی الیکشن میں بچانے میں کامیاب رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply