طارق فاطمی کا متحدہ عرب امارت کے سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے جمعہ کو اسلام آباد میںمتحدہ عرب امارت کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور گیارہ جنوری کو قندہار میں بم دھماکے میں یو اے ای کے پانچ سفارتکاروں کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔بم حملے میں یو اے ای کے سفیر بھی زخمی …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے جمعہ کو اسلام آباد میںمتحدہ عرب امارت کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور گیارہ جنوری کو قندہار میں بم دھماکے میں یو اے ای کے پانچ سفارتکاروں کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔بم حملے میں یو اے ای کے سفیر بھی زخمی ہو گئے تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ اور معاون خصوصی نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کو المناک واقعے پر سخت دکھ پہنچا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply