طارق فضل چوہدری کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
طارق فضل چوہدری کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا ثبوت ہیں ۔
جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور عزم قابل تحسین ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 49 دہشت گردوں کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے، شاندار کارکردگی پر سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں، دشمن کی کوئی بھی سازش قوم اور سکیورٹی فورسز کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔









