طاقتور اور بڑے امریکی بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب بڑھ رہے ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔2فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تازہ ترین دھمکی میں کہا ہے کہ طاقتور اور بڑے امریکی بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔العربیہ کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے ایران سے متعلق موجودہ پوزیشن کے بارے میں سوال کیا گیا تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے حتمی بات نہیں کہہ …

واشنگٹن ۔2فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تازہ ترین دھمکی میں کہا ہے کہ طاقتور اور بڑے امریکی بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔العربیہ کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے ایران سے متعلق موجودہ پوزیشن کے بارے میں سوال کیا گیا تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے حتمی بات نہیں کہہ سکتے تاہم ان کے بقول بڑی اور مضبوط امریکی کشتیاں اس جانب جا رہی ہیں،تاہم وہ کسی قابل قبول معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا مذاکراتی معاہدہ ممکن ہو جو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو تو ایران کو اسے قبول کر لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ایران ایسا کرے گا یا نہیں لیکن بات چیت جاری ہے اور سنجیدگی کے ساتھ ہو رہی ہے۔

 

مزید خبریں