بھکر۔ 24 جنوری (اے پی پی):کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل) عباس رضا ناصر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کمپنی کی انتظامیہ اور بیوپاری حضرات بھی موجود تھے۔اجلاس میں بیوپاریوں نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل جن میں پرالی اور تندہی وغیرہ کے چارجز کی وصولی اور ان میں کمی …
طے شدہ کنٹریکٹ کیمطابق بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں،اے ڈی سی جی بھکر

مزید خبریں
بھکر۔ 24 جنوری (اے پی پی):کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل) عباس رضا ناصر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کمپنی کی انتظامیہ اور بیوپاری حضرات بھی موجود تھے۔اجلاس میں بیوپاریوں نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل جن میں پرالی اور تندہی وغیرہ کے چارجز کی وصولی اور ان میں کمی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ اور متعلقہ کنٹریکٹرکو ہدایت کی کہ طے شدہ کنٹریکٹ کیمطابق بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں بیوپاری حضرات نے منڈی میں خریدوفروخت کیلئے لائے جانے والے جانوروں کی فیسوں میں کمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کیٹل منڈی مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کو مسائل کے حل کی تاکید کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کو مطلوبہ معاونت فراہم کرے گی تاکہ منڈیوں کے احسن انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے







