عاشورہ کے دوران ملک کے سکیورٹی اداروں، وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کا کردار قابل ستائش رہای، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے دوران ملک کے سکیورٹی اداروں، وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کا کردار قابل ستائش رہا، مختلف مسالک کے علما نے بھرپور مفاہمتی کردار ادا کیا۔ پیر کو وزارت کی طرف سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے دوران ملک کے سکیورٹی اداروں، وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کا کردار قابل ستائش رہا، مختلف مسالک کے علما نے بھرپور مفاہمتی کردار ادا کیا۔ پیر کو وزارت کی طرف سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام اور عاشور کے دوران ملک کے سکیورٹی اداروں، وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کا کردار قابل ستائش رہا جبکہ مختلف مسالک کے علما نے بھرپور مفاہمتی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کے بارے نازیبا گفتگو کے مرتکب شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور تمام مسالک کے علما کرام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام کے تعاون اور مشاورت سے انتشار پھیلانے والوں کے عزائم ناکام کو ناکام بنائیں گے۔

مزید خبریں