عالمی اداروںکی پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے بارے رپورٹس اپوزیشن پر بجلی بن کر گرتی ہیں ، ہمایوں اختر خان

لاہور۔12 دسمبر(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں لوٹ مار اور کرپشن پر گرفتار ہونے والوں کے پروڈکشن آرڈر کا واویلا کرنے کے سوا کوئی کام نہیں، عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے بارے رپورٹس اپوزیشن پر بجلی بن کر گرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری …

لاہور۔12 دسمبر(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں لوٹ مار اور کرپشن پر گرفتار ہونے والوں کے پروڈکشن آرڈر کا واویلا کرنے کے سوا کوئی کام نہیں، عالمی اداروں کی پاکستانی معیشت کے مستحکم ہونے بارے رپورٹس اپوزیشن پر بجلی بن کر گرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد بلاول بھٹو کا یہ کہنا کہ اب کھلاڑی کا شکار کریں گے حیران کن ہے ،کرپشن کی وجہ سے جو خود احتساب کے شکنجے میں آئے ہوئے ہیں، ان کی جانب سے ایسے بیان زیب نہیں دیتے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے سن لیں اگر انہیں سیاست کرنی ہے تو ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی دن رات کی کاوشوں سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہوگا جس کے عوام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مشکلات کے باوجود پاکستان کی معیشت مستحکم ہو ئی ہے جو خوش آئند ہے، اس طرح کی رپورٹس اپوزیشن پر بجلی بن کر گرتی ہیں۔انہوں نے کہا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والاواقعہ قابل مذمت ہے اور اس میں ملوث لوگوں سے کسی صورت رعایت نہیں برتی جا سکتی ،حکومت ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی ۔

مزید خبریں