اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری منزہ حسن نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی جانب سے عارضی آئیسولیشن یونٹس کے قیام کو متاثر کن اقدام قرار دیا ہے۔پیر کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی طرف سے عارضی طور قائم کئے گئے آئیسولیشن یونٹس کو سراہاہے، یہ عارضی یونٹس ہمارے صحت …
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں عارضی آئیسولیشن یونٹس کے قیام کو متاثر کن اقدام قرار دیا ہے سیکرٹری ویمن پارلیمانی کاکس منزہ حسن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری منزہ حسن نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی جانب سے عارضی آئیسولیشن یونٹس کے قیام کو متاثر کن اقدام قرار دیا ہے۔پیر کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی طرف سے عارضی طور قائم کئے گئے آئیسولیشن یونٹس کو سراہاہے، یہ عارضی یونٹس ہمارے صحت کے نظام کو کووڈ۔ 19 کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے محفوظ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر دنیا بھر میں کووڈ۔ 19 کے خاتمے کے لئے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ یاران وطن پروگرام کے تحت رضاکارانہ طور پراپنے وطن میں کووڈ۔ 19 کی وبا پر قابو پانے میں مدد کریں۔








