عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی عالمی رہنمائوں سے کورونا وائرس کی وبا سے متحد ہو کر لڑنے کی اپیل

برلن ۔ 23 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وبا پر سیاست نہ کریں بلکہ اس سے لڑنے کے لیے متحد ہو جائیں ۔ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہناہے کہ وہ عالمی رہنما کورونا وائرس پر سیاست نہ کریں بلکہ تمام رہنماکورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہونا چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ وبائی …

برلن ۔ 23 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وبا پر سیاست نہ کریں بلکہ اس سے لڑنے کے لیے متحد ہو جائیں ۔ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہناہے کہ وہ عالمی رہنما کورونا وائرس پر سیاست نہ کریں بلکہ تمام رہنماکورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہونا چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض میں اب بھی تیزی آرہی ہے اور پوری دنیا میں انفیکشن میں روزانہ ریکارڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات دبئی میں مقیم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ دنیا کو 10 لاکھ وائرس کے انفیکشن دیکھنے میں 3 ماہ کا عرصہ لگا ہے جبکہ اس کے بعد 10 لاکھ افراد میں یہ انفیکشن صرف آٹھ دن میں ہی پھیل گیا ہے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آئے جب برازیل ، عراق ، ہندوستان اور کئی امریکی ریاستوں میں انفیکشن کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

مزید خبریں