عالمی امن کےلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری بارے بھارت اور اسرائیل کی گمراہ کن پراپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی
عالمی امن کےلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری بارے بھارت اور اسرائیل کی گمراہ کن پراپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):عالمی امن کےلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے حوالے سے بھارت اور اسرائیل کی گمراہ کن پراپیگنڈا مہم بے نقاب ہوگئی، نشریاتی ادارے سی بی ایس نے ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی کا من گھڑت اور منظم پروپیگنڈا کیا۔تفصیلات کے مطابق یہ امر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ سی بی ایس پیراماؤنٹ گلوبل کی ملکیت ہے جو کہ ریلائنس نیٹ ورکس سے منسلک ہے،ریلائنس نیٹ ورکس بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی ملکیت ہے،بھارتی بزنس مین مکیش امبانی انتہاپسند مودی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے،انتظامی تبدیلیوں کے بعد سی بی ایس میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا براہ راست اثرو رسوخ بڑھ گیا ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نے بھی سی بی ایس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے امریکا اسرائیل تعلقات میں کشیدگی کا الزام بھی پاکستان پرعائد کیا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے بطور ثالث کردار پر گمراہ کن بھارتی اور اسرائیلی پراپیگنڈا عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے ۔مکیش امبانی کے سی بی ایس پر اثر و رسوخ نے پوری پراپیگنڈا مہم کے پسِ پردہ محرکات کو بے نقاب کر دیا ہے۔
پاکستان کی امن کی مخلصانہ کوششیں بھارت کو کھٹکنے لگی ہیں کیونکہ بھارت اپنی انتہاپسندپالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں تنہا ہو چکاہے۔اسرائیل اور بھارت کا منظم پراپیگنڈا اور طرزِ عمل عکاس ہے کہ یہ عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔







