عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، رابطہ عالم اسلامی

ریاض۔18اگست (اے پی پی):رابطہ عالم اسلامی نے مغربی کنارے کے گاؤں جت میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں فلسطینی عوام اور ان کی املاک کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں آبادکاروں کے مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی …

ریاض۔18اگست (اے پی پی):رابطہ عالم اسلامی نے مغربی کنارے کے گاؤں جت میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں فلسطینی عوام اور ان کی املاک کے خلاف قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں آبادکاروں کے مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔رابطہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کو درپیش اس المناک انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کرے۔جارحیت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور اس میں ملوث تمام افراد کا احتساب کیا جائے۔