عالمی برادری دہشتگردوںکے خلاف بلا تفریق رد عمل کا اظہار کرے، ترک صدر

استنبول ۔ 17 جون(اے پی پی) ترکی کی صدر صدر رجب طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردوںکے خلاف بلا تفریق رد عمل کا اظہار کرے۔ترک زرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایوان صدر میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت افطار میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی،فرانس،بیلجیئم اور پاکستان حتی امریکا میں پیش آنے والے دہشتگردی …

استنبول ۔ 17 جون(اے پی پی) ترکی کی صدر صدر رجب طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردوںکے خلاف بلا تفریق رد عمل کا اظہار کرے۔ترک زرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایوان صدر میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت افطار میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی،فرانس،بیلجیئم اور پاکستان حتی امریکا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات میں ہزاروں معصوم انسان مارے گئے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری سے ان کی درخواست ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیموںکے خلاف بلا تفریق کاروائی کرے۔ترک صدر نے کہا کہ ظلم کی صدا جہاں بھی بلند ہوگی ا±س کے خلاف عملی اقدام اٹھانا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوشحال اور پر امن دنیا بطور میراث چھوڑنا سب کا فرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری نے اس معاملے میں غفلت برتی تو سب کو نئے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply