اسلام آباد 23 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم کا نوٹس لے،بھارت گزشتہ ستر سال سے نہتے کشمیریوں کو سفاکانہ مظالم کا نشانا بنا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشنز کی آڑ میں شہید کیا جا رہا ہے، بھارت کے خلاف امریکی …
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور

مزید خبریں
اسلام آباد 23 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم کا نوٹس لے،بھارت گزشتہ ستر سال سے نہتے کشمیریوں کو سفاکانہ مظالم کا نشانا بنا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشنز کی آڑ میں شہید کیا جا رہا ہے، بھارت کے خلاف امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے،بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے۔منگل کو جاری بیان میں علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بھارتی انتہا پسندی اور جارحیت کے باعث خطے میں شدید سیکورٹی خدشات پیدا ہو رہے ہیں،بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،بھارت کو لداخ کے معاملے پر چین کے ہاتھوں ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے، نیپال بھی بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعات پر مضبوط موقف اپنا رہا ہے ، نریندر مودی بھارتی عوام کی آنکھوں میں شرمندگی سے بچنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی ناپاک حرکت کر سکتا ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مزموم کارروائی کا منہ توڑ جواب دے گا ،بھارت کو گزشتہ سال فروری کے حالات و واقعات ذہن نشین رکھنے چاہئیں،بھارت مودی کی ہندو انتہا پسند پالیسیوں کا خود شکار بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اس کے لیے آئے دن رسوائی کا سبب بن رہے ہیں ، بھارت اندرونی طور پر ہندو انتہا پسندی،معاشی بدحالی اور کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کا شکار ہو چکا ہے۔علی امین نے کہا کہ عالمی میڈیا بھارتی ابتر حالات کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے،پاکستان مودی کے ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کا سلسہ جاری رکھے گا۔علی امین گنڈاپورنے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حمایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،کشمیری پورے عزم و ہمت کے ساتھ اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔








