اسلام آباد ۔27 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر کشمیری عوام کی آواز کو بلند کر رہا …
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، کامران مائیکل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر کشمیری عوام کی آواز کو بلند کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سمیت کئی عالمی راہنماﺅں سے ملاقاتوں کے دوران مسلہ کشمیر کو اجاگر کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔








