عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کےلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اتوار سے شروع ہوگیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں اوکاڑہ کیمپ سے شارٹ لسٹ شدہ 23 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔کیمپ میں جو …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اتوار سے شروع ہوگیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں اوکاڑہ کیمپ سے شارٹ لسٹ شدہ 23 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے۔کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں عامر اشفاق، ظفر اقبال، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، محمد اسامہ، ہارون خان، معین علی، بدر منیر، انیس جاوید، نثار علی، محمد ایوب خان، ذیشان عباسی، محمد جمیل، محسن خان، اسرار الحسن، محمد اعجاز، مطیع اللہ، محمد راشد، کامران اختر، ثناءاللہ اور راہد اللہ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو کوچ عبدالرزاق اور ٹرینر طاہر محمود بٹ تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہ ورلڈ کپ کےلئے 17 رکنی حتمی ٹیم کا نومبر کے پہلے ہفتے میں اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply