واشنگٹن ۔8دسمبر (اے پی پی):امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اپنے نیوکلئیر ٹریپلٹ (تینوں ہتھیاروں پر مشتمل جوہری صلاحیت) کو جدید بنانے جا رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ بیان انہوں نے کیلیفورنیا میں ایک خطاب کے دوران دیا۔ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کبھی بھی ملک کو جوہری بلیک میلنگ کے خطرے کے سامنے بے یار و مدد گار نہیں چھوڑے …
عالمی بلیک میلنگ روکنے کے لیے ہم نیوکلیئر ٹریپلٹ کو جدید بنائیں گے،امریکی وزیر دفاع

مزید خبریں
واشنگٹن ۔8دسمبر (اے پی پی):امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اپنے نیوکلئیر ٹریپلٹ (تینوں ہتھیاروں پر مشتمل جوہری صلاحیت) کو جدید بنانے جا رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ بیان انہوں نے کیلیفورنیا میں ایک خطاب کے دوران دیا۔ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کبھی بھی ملک کو جوہری بلیک میلنگ کے خطرے کے سامنے بے یار و مدد گار نہیں چھوڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے جوہری ٹریپلٹ کو جدید بنائیں گے، مزید اختیارات تیار کریں گے تاکہ جوہری رد عمل اور کشیدگی کے انتظام میں مدد ملے۔ ہم کبھی بھی اپنی قوم کو جوہری بلیک میلنگ کے سامنے نہیں چھوڑیں گے، خواہ ہم ایسے عالمی ماحول میں ہوں جہاں دو دیگر بڑی جوہری طاقتیں بھی موجود ہوں اور ہم اپنے ہتھیاروں اور ان کے حملہ آور نظاموں کا دیگر ممالک کی طرح تجربہ کریں گے۔
گذشتہ ماہ 19 نومبر کو نیٹو میں امریکی مستقل مندوب میتھیو ویٹیکر نے کہا کہ امریکا کا مقصد اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانا نہیں بلکہ ان کی جدید کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید کاری ضروری ہے۔
ویٹیکر نے مزید کہا کہ امریکا یورپ کو جوہری چھتری فراہم کرتا ہے، لیکن وہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا کسی بھی نئی کشیدگی کے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔رواں سال 30 اکتوبر کو صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے پینٹاگان کو جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے، مگر امریکی انتظامیہ نے ابھی تک ان تجربات کی نوعیت واضح نہیں کی۔








