اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) عالمی بینک کے جنوبی ایشیاءکے خطے سے وابستہ امور کے معروف ماہر اقتصادیت ونسنٹ پالمیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں افرادی قوت کی اجرت کی شرح چین اور بھارت کے مقابلہ میں کم ہونے کے باعث صنعتی شعبہ کے پیداواری اخراجات کم ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سستے خام مال اور افرادی قوت سے …
عالمی بینک سے وابستہ معروف ماہر اقتصادیت ونسنٹ پالمیڈ کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) عالمی بینک کے جنوبی ایشیاءکے خطے سے وابستہ امور کے معروف ماہر اقتصادیت ونسنٹ پالمیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں افرادی قوت کی اجرت کی شرح چین اور بھارت کے مقابلہ میں کم ہونے کے باعث صنعتی شعبہ کے پیداواری اخراجات کم ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سستے خام مال اور افرادی قوت سے بھر پور استفادہ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے، پاکستان کی برآمدات قومی آبادی کے فی کس تناسب کی شرح کے حوالے سے ویتنام، چین، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں کم ہیں جس کا بنیادی سبب صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کا فقدان ہے۔








