اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):عالمی بینک کے سابقہ چیف اکانومسٹ اور سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر نے پاکستان کے کرونا اقدامات کو زبردست قرار دے دیا ہے۔لیری سمرزنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ پاکستان کی طرح کوویڈ کے خلاف اقدامات کرتا تو دس ٹرلین ڈالرز بچائے جا سکتے تھے۔اس سے قبل ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈ اکنامک فورم بھی پاکستان کے کرونا …
عالمی بینک کے سابقہ چیف اکانومسٹ نے پاکستان کے کرونا اقدامات کو زبردست قرار دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):عالمی بینک کے سابقہ چیف اکانومسٹ اور سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر نے پاکستان کے کرونا اقدامات کو زبردست قرار دے دیا ہے۔لیری سمرزنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ پاکستان کی طرح کوویڈ کے خلاف اقدامات کرتا تو دس ٹرلین ڈالرز بچائے جا سکتے تھے۔اس سے قبل ورلڈ ھیلتھ آرگنائزیشن اور ورلڈ اکنامک فورم بھی پاکستان کے کرونا کے خلاف اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دے چکے ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہے ۔کورونا وبا کے دوران پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ، وفاقی اور صوبائی سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی نے تاریخی اقدامات سے نہ صرف قیمیتی جانوں کو بچایا بلکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا۔








